
تجارت
پاکستان اور چین کے درمیان کپاس کی جینیاتی بہتری کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
پاکستان اور چین نے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے پاکستان کی کپاس کی پیداوار بڑھانے کے لیے ایک مفاہمت کی یادداشت (MoU) پر دستخط کر دیے ہیں۔
یہ معاہدہ پاکستان کے ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ اور چینی اکادمی آف ایگریکلچرل سائنسز کے انسٹیٹیوٹ آف کاٹن ریسرچ کے درمیان کیا گیا ہے۔
اس معاہدے کے تحت، ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ اور آئی سی آر کپاس کی پیداوار بڑھانے اور پاکستان کی کپاس کی صنعت کو عالمی سطح پر فروغ دینے کے لیے جینیاتی بہتری پر کام کریں گے۔