
قومی
پاکستانی سفیر رحیم حیات قریشی کی برسلز میں آرچ بشپ فرانکو کپولا سے ملاقات، روابط کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق
بیلجئیم، لکسمبرگ اور یورپی یونین میں پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی نے برسلز میں ڈپلومیٹک کور کے ڈین اور اپسٹولک ننسیو آرچ بشپ فرانکو کپولا سے ملاقات کی۔ پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق، اس ملاقات میں پاکستان اور ہولی سی کے درمیان موجودہ شاندار تعلقات کو اجاگر کیا گیا اور دونوں فریقین نے برسلز میں اپنے روابط کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا۔