
تجارت
ایف پی سی سی آئی کا بجلی کی قیمتوں میں کمی کا خیرمقدم
فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے معاشی وصنعتی ترقی کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا ہے۔
جمعرات کو اسلام آباد میں مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایف پی سی سی آئی کے عہدیداروں نے اس بڑے امدادی پیکج پرحکومت کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اعتماد ظاہر کیا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی سے ملک بھر میں صنعت سازی کو فروغ ملے گا۔ایف پی سی سی آئی نے امید ظاہر کی کہ ملکی معیشت ہر گزرتے دن کے ساتھ بہتر ہوگی۔