
عبدالصمد انقلابی کی بھارتی حکومت کی جانب سے جناب محمد فاروق رحمانی کی کروڑوں روپیہ مالیت کی جائیداد ضبط کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت
کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اور اسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیر کے چیئرمین جناب پیر عبدالصمد انقلابی نے بھارتی حکومت کی جانب سے بانی حریت پسند رہنما جناب محمد فاروق رحمانی کی کروڑوں روپیہ مالیت کی جائیداد ضبط کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سراسر غیر قانونی، غیر آئینی اور غیر جمہوری عمل ہے جو ظلم وجبر اور استبداد پر مبنی اقدامات ہیں اور یہ جموں کشمیر کے عوام پر ظلم وجبر اور تشدد کا تسلسل ہے۔
سینئر حریت رہنما نے کہا ہے کہ اس سے پہلے بھی سینکڑوں جموں کشمیر کے حریت پسند لوگوں کی جائیدادیں بھارتی حکومت نے سربمہر کر چکی ہے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے عظیم و مقدس مہینے میں بھی بھارتی حکومت اور ایجنسیوں کی طرف سے حریت پسند قاٸدین و کارکنان، ذرایع ابلاغ کے نماٸندوں اور انسانی حقوق سے وابسطہ افراد کے گھروں پر مسلسل چھاپوں کی وجہ سے پوری وادی جموں کشمیر کو خوف وحشت اور دہشت ذدہ بنادیا گیا۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت نے چادر اور چار دیواری کا تقدس اس عظیم مہینے میں بھی پامال کیا گیا جو کہ انتہاٸی قابل افسوس اقدام ھے، رمضان المبارک کے عظیم مہینے میں مسلمان یکسو ہوکر اللہ تعالیٰ کی رحمتیں و برکتیں سمیٹنے کی سعی کرتے ہیں لیکن ستم ظریفی یہ ہے کہ اس مہینے میں بھی بھارتی حکومت بھارتی ایجنسیاں اور بھارتی فورسز جموں کشمیر کے لوگوں پر عذاب وعتاب کے پہاڑ توڑ رہے ہیں۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما نے بھارتی حکومت کی طرف سے انسانی حقوق کی بدترین اور سنگین پامالیوں، گھروں اور زمینوں سے مکینوں کو بے دخل کرنے اور جموں کشمیر کے پشتنی باشندوں کے زمین وجاداد غیر ریاستی باشندوں کو فروخت کرنے پر نہایت تشویش اور افسوس کا اظہار کرتے ہوۓ کہا ہے کہ یہ سراسر غیر قانونی، غیر آئینی، غیر جمہوری اور بین الاقوامی قوانین کی صریحا خلاف ورزی ھے،جسکا اقوام متحدہ فلفور نوٹس لینا چاہیے اور بھارت کو ایسا کرنے سے باز رکھے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما پیر عبدالصمد انقلابی نے کہا ہے کہ جموں کشمیر کے لوگ ایک اسلام پسند اور امن پسند لوگ ہے، البتہ یہ بھارتی حکومت کی ضد اور ہٹ دھرمی ہےجسکی وجہ سے اس خطے میں خون خرابہ ہورہا ھے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما نے کہا ہے کہ آۓ روز معصوم اور قیمتی انسانی زندگیوں کا اطلاف جاری ھے، بھارتی حکمران مذہبی تعصب کی بنیاد پر اسلامی تحریک آزادی جموں کشمیر کو پر ایک امن دینی، سیاسی، سماجی اور تعلیم کی راہ پر گامزن ھونے کے باوجود دہشت گردی کے ساتھ جوڑنے کے لیے بدترین اور انسانیت کو شرمسار کرنے والے حربے استعمال کر رہے ہیں۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اور اسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیر کے چیئرمین پیر عبدالصمد انقلابی نے کہا ہے کہ یہ بات اظہر من الشمس ھے کہ ایسے اوچھے ہتکھنڈوں سے وہ اسلام پسند عوام اور آزادی پسند عوام کو حق گوٸی سے دستبردار نہیں کرسکتے اور نا ہی رواں جدوجہد کو منتقی انجام تک پہنچے سے روک سکتے ھیں۔
*کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما پیر عبدالصمد انقلابی نے اقوام عالم اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ وہ جموں کشمیر میں جاری انسانیت سوز بھارتی ظلم وجبر وستم اور تشدد کو روکنے میں اپنا کردار ادا کریں اور اس مسلے کا حل اقوام متحدہ کی نگرانی میں اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کی قراردادوں اور جموں کشمیر کے عوام کے امنگوں کے عین مطابق ایک باوقار اور پاٸیدار حل نکالے۔