
قومی
سندھ کےعوام کی فلاح وبہبود حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،وزیراعظم
وزیراعظم شہبازشریف اور سندھ کے گورنر کامران خان ٹیسوری نے ٹیلی فون پرگفتگو کی اور ایک دوسرے کو عید کی مبارک با دی۔وزیراعظم نے کہاکہ سندھ کی ترقی ملک کی مجموعی ترقی سے منسلک ہے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام کی فلاح وبہبود حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔گفتگو کے دوران انہوں نے ملک کی مجموعی صورتحال پربھی تبادلہ خیال کیا۔