بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی کل ہملٹن میں عید منائیں گے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی کل نیوزی لینڈ کے شہر ہملٹن میں عید منائیں گے۔نیوزی لینڈ میں اتوار کو چاند نظر نہیں آیا تھا اس لیے وہاں 30روزے ہوں گے۔پاکستانی اسکواڈ کے اراکین صبح عید کی نماز کے بعد اکٹھے وقت گزاریں گے، اس سلسلے میں ٹیم منیجمنٹ نے عید کے روز ٹریننگ سیشن سہ پہر میں رکھا ہے۔

پاکستان ٹیم مقامی وقت کے مطابق 2 سے 5 بجے تک ٹریننگ کرے گی۔واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ بدھ کو کھیلا جائے گا، پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دی تھی۔

اشتہار
Back to top button