بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاکستان کا اقوام متحدہ کے منشورکے اصولوں کی پاسداری کاعزم

وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات کی۔اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق معاون خصوصی نے اقوام متحدہ کی امن کوششوں سمیت عالمی ادارے کے منشور کے اصولوں کی پاسداری سے متعلق پاکستان کا عزم ظاہر کیا۔

طارق فاطمی نے امید ظاہر کی کہ گزشتہ سال ستمبر میں عالمی لیڈروں کی جانب سے طے شدہ مستقبل کے معاہدے پر مکمل عملدرآمد کیا جائے گا جس سے موسمیاتی اور پائیدار ترقیاتی اہداف پر عملدرآمد کیلئے ترقی پذیر ممالک کی مالی ضروریات پوری ہوں گی۔معاون خصوصی نے بھارت کے جموں و کشمیر پر جاری غاصبانہ قبضے اور کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دینے سے مسلسل انکار پر بھی روشنی ڈالی۔

اشتہار
Back to top button