
قومی
غیر قانونی مقیم غیرملکیوں کو پاکستان چھوڑنےکی دی گئی مہلت میں 4 روزباقی
غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو پاکستان چھوڑنے کیلئے دی گئی مہلت میں اب چار دن باقی رہ گئے ہیں۔حکومت کی جانب سے غیرقانونی مقیم غیرملکیوں اور افغان سٹیزن کارڈ رکھنے والوں کو ملک چھوڑنے کیلئے اس ماہ کی اکتیس تاریخ کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے۔