بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

نورپورتھل میں شاہ زین جنرل سٹور اینڈ شوز سنٹر کی افتتاحی تقریب

ایڈووکیٹ ملک حسن رضاگجر بطور مہمان خصوصی مدعو

معروف سماجی شخصیت ایڈووکیٹ ملک حسن رضاگجر نے کہا ہے کہ ہمارے پیارے مذہب اسلام کی سنہری تعلیمات کی رو سے رزق حلال کمانے کو بہت فضیلت عطا کی گئ ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے نورپورتھل میں شاہ زین جنرل سٹور اینڈ شوز سنٹر کی افتتاحی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔

سوشل ورکر ملک ممتاز حسین چوہان سمیت دیگر مقامی شخصیات بھی اس موقع پر موجودتھیں۔ ملک حسن رضاگجر نے جنرل سٹور کے اونر کو مبارکباددیتے ہوءے ان کے کاروبار کے اس نئے سیٹ اپ میں خیروبرکت کی دعاکی۔

تقریب کےچیف گیسٹ ہردلعزیز نوجوان قانون دان ملک حسن رضا گجر نے فیتہ کاٹ کر افتتاح کیا۔

قبل ازیں مہمان خصوصی ایڈووکیٹ ملک حسن رضاگجر کی آمد پر ان کا پرتپاک استقبال بھی کیاگیا۔

اشتہار
Back to top button