
مسلح افواج پاکستان نیوی نے وطن عزیز کی حفاظت کی خاطر قربانیوں کی لازوال داستانیں رقم کیں، پیر عبدالصمد انقلابی
کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اور اسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیر کے چیئرمین جناب پیر عبدالصمد انقلابی نے کہا ہے کہ دور حاضر میں پاکستان اور اسلامی تحریک آزادی جموں کشمیر کو در پیش چیلنجرز اور ان سے نمٹنے کے لیے انفرادی طور پر اپنا حصہ ڈالنا چاہیے، بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی انتھک سیاسی جہدوجہد کے نتیجے میں ہمیں الگ وطن پاکستان ملا جو پوری دنیا کے مسلمانوں کیلئے انمول تحفہ ہے، ہمیں قائد اعظم محمد علی جناح کے اقوال پر عمل پیرا ہو کر پاکستان کی سلامتی، امن، تعلیم، ترقی و خوشحالی اور استحقام کیلئے اپنا کلیدی کردار ادا کرنا ہو گا،
چیئرمین نے کہا ہے کہ مسلح افواج پاکستان نیوں نے وطن عزیز کی حفاظت کی خاطر قربانیوں کی لازوال داستانیں رقم کی ہیں، آج کے دن کی مناسبت سے ہم اپنی بہادر افواج پاکستان کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، جنہوں نے اس وطن عزیز کی حفاظت کی خاطر اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے۔
چیئرمین نے کہا ہے کہ تحریک پاکستان کے انعقاد کا مقصد نوجوان نسل کو تحریک آزادی پاکستان اور قائداعظم کی بے مثال جرات، اولعزمی اور قائدانہ صلاحتوں کے حصول مقصد کے لیے جدوجہد سے رُوشناس کرانا ہے تاکہ وہ قائد کے اصولوں اتحاد، تنظیم، ایمان اور یقین محکم کی روشنی میں مادرِ وطن کو درپیش چیلنجوں کے لیے نہ صرف تیار ہو سکیں بلکہ اسلامی تحریک آزادی جموں کشمیر کی کامیابی اور پوری ریاست کی آزادی و الحاق پاکستان میں بھی جاندار کردار ادا کرسکیں۔