بسم اللہ الرحمن الرحیم

جموں و کشمیر

عبدالصمد انقلابی کا آرمی چیف کی والدہ کی وفات پر اظہار افسوس

اسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیر کی پریس ریلیز کے مطابق، کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اور اسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیر کے چیئرمین پیر عبدالصمد انقلانی نے غم کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔

پیر عبدالصمد انقلابی نے آرمی چیف کی والدہ کی وفات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ماں جیسی شفیق اور پیار کرنے والی ذات کی رحلت یقیناً بڑا صدمہ ہے۔

پیر عبدالصمد انقلابی نے کہا کہ اللہ کریم مرحومہ کی کامل مغفرت فرما کر اعلیٰ علیین میں مقام عطا فرمائےا ور اللہ کریم جنرل عاصم منیر اور ان کی فیملی کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔ آمین

اشتہار
Back to top button