
قومی
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ انتقال کرگئیں
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ انتقال کرگئیں۔صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہبازشریف نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔اپنے الگ الگ پیغامات میں انہوں نے آرمی چیف کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان کی ہمدردیاں سوگوار خاندان کے ساتھ ہیں۔وزیر اطلاعات و نشریات عطا ء اللہ تارڑ نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے مرحومہ کی مغفرت کیلئے دعا کی اور سوگوار خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پوری قوم آرمی چیف اور ان کے اہل خانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے۔