
علاقائی
ممبر صوبائی اسمبلی سردار علی حسین خان بلوچ کا اپنے حلقے میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ
ممبر صوبائی اسمبلی سردار علی حسین خان بلوچ نے اپنے حلقے میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کے لیے مختلف چکوک کا دورہ کیا۔ انہوں نے چک نمبر 40 ایم بی میں سلیب ، چک نمبر 45 اور 40 ایم بی میں سیوریج سکیم کے کام کا جائزہ لیا اور جاری کام کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔
کوآرڈینیٹر جوہر آباد سردار قنبر رضا خان بلوچ اور سردار ظفر عباس خان بلوچ بھی اس موقع پر موجود تھے۔
بعد ازاں ایم پی اے سردار علی حسین خان بلوچ نے پی ایم ایل این آفس چک نمبر 46 ایم بی میں راجہ امجد کشمیری کے ساتھ چکوک میں ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بھی تبادلہ ء خیال کیا ۔