بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

محکمہ تعلیم تحصیل نورپورتھل کے دفاتر میں بھی قومی شجر کاری مہم کا افتتاح

محکمہ ءتعلیم تحصیل نورپورتھل کے دفاتر میں بھی قومی شجر کاری مہم کا افتتاح کر دیا گیا۔

اس حوالے سے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ظہیر عباس بھٹی اور انچارج ڈپٹی ڈی ای او آفس زنانہ تحصیل نورپور تھل احتشام اشرف نے دفاتر کے احاطے میں مختلف اقسام کے پودے لگا کر پلانٹ فار پاکستان مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔

اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر کھائی خورد کامران احمد ، معروف ادبی شخصیت ماسٹر نگاہ حسین نگاہ بھٹی اور دیگر دفتری عملہ بھی اس موقع پر موجود تھا۔

اس موقع پر ڈپٹی ڈی ای او ظہیر عباس بھٹی کا کہنا تھا کہ انشاءاللہ تحصیل بھر میں قومی شجرکاری مہم کو بھرپور طریقے سے شاندار کامیابی سے ہمکنار کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں تحصیل بھر کے اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز کو ضروری ہدایات جاری کر دی گئی ہیں اور تحصیل بھر کے سرکاری سکولوں کو قومی شجرکاری مہم کے تحت پودے لگانے کے اہداف بارے بھی آگاہ کیا جا رہا ہے۔

ڈپٹی ڈی ای او ظہیر عباس بھٹی نے اساتذہ کرام اور طلباء پر زور دیا کہ وہ قومی شجرکاری مہم کو کامیاب کرنے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

اشتہار
Back to top button