بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

آستانہ ء عالیہ مرشد آباد تھل/ جنجوں شریف میں علماء مشائخ ونگ کی طرف سے حسب روایت ایک بہت بڑی افطار پارٹی

آستانہ ء عالیہ مرشد آباد تھل/ جنجوں شریف میں صاحبزادہ محمد عبدالقیوم اظفر غفوری الحسنی سابق وائس چیئرمین ضلعی صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) علماء مشائخ ونگ کی طرف سے حسب روایت ایک بہت بڑی افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔

تقریب میں آستانہء عالیہ مرشد آبادتھل کے صاحبزادہ عبدالحلیم غفوری اور صاحبزادہ مسرور الحسن نے خصوصی طور پر شرکت کی جبکہ تحصیل نورپورتھل سے ممبر امن کمیٹی ڈاکٹر سیف اللہ خالد بھٹی، ملک محمد اظہر حسین بگا، راجہ شہزاداکرام،ملک فیروز حسین پڑھیار،راجہ انتخاب حسین، حاجی ملک محمد اسلم، ملک عبدالمالک، راجہ عدنان حیدر ،ملک محمد اسلم اور دیگر نمائندہ سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر پیر طریقت عبدالوحید اثمر نے امت مسلمہ خصوصاً غزہ کے مسلمانوں اور ملکی سلامتی کے لیے دعا کروائی۔

افطار کے بعد پرتکلف عشائیہ بھی دیا گیا، تقریب میں آستانہء عالیہ مرشد آبادتھل کے عقیدت مندوں اور مریدین کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر پیر عبدالقیوم اظفر نےشیر خدا سیدنا حضرت علی المرتضے ا رضی اللہ تعالی اعنہ کے حوالے سے اظہار خیال کیا۔

واضح رہے کہ یہ تقریب صاحبزادہ پیر عبدالقیوم اظفر کی طرف سے ہر سال منعقد کی جاتی ہے جس میں آستانہ ء عالیہ مرشد آبادتھل / جنجوں شریف کے عقیدت مندوں اور مریدین کی کثیرتعداد شرکت کرتی ہے۔

اشتہار
Back to top button