بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

جنگلات کے عالمی دن کے موقع پر تحصیل نورپورتھل میں شجرکاری مہم کا آغاز

جنگلات کے عالمی دن کے موقع پر تحصیل نورپورتھل میں بھی شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر تحصیل نورپور تھل ڈاکٹر ہارون احمد شیراز، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری سکولز خوشاب فیض الحسن ملک اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر تحصیل نورپورتھل ظہیر عباس بھٹی نے گورنمنٹ ہائی سکول فار بوائز نورپورتھل میں پودے لگا کر پلانٹ فار پاکستان مہم کا افتتاح کیا۔شجرکاری مہم کی پروقار تقریب میں اساتذہ کرام اور سکول ہذا کے بچوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔

آفیسرز صاحبان نے اساتذہ کرام اور بچوں پر زور دیا کہ وہ قومی شجرکاری مہم کو کامیاب بنانے کے لیے اپنا اہم کردار ادا کریں۔

اے سی ڈاکٹر ہارون احمد شیراز ، ڈی ای او فیض الحسن ملک اور ڈپٹی ڈی ای او ظہیر عباس بھٹی نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انشاءاللہ قومی شجر کاری مہم کو شاندار کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے تحصیل انتظامیہ اور ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ بھرپور کردار ادا کرے گا۔ اداروں کو پودے لگانے اور ان کی پرورش کا ٹارگٹ دے دیا گیا ہے جبکہ ہیڈ ماسٹر ادارہ ہذا شیخ حافظ محمد عبدالروف کا کہنا تھا کہ ہمارے ادارے میں پلانٹ فار پاکستان مہم کے تحت بھرپور طریقے سےشجرکاری کی جاءے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ سرسبز و شاداب پاکستان کے لیے ہمیں من حیث القوم اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے۔

اشتہار
Back to top button