
ڈاکٹر محمد قیوم خان نے گورنمنٹ ہائی سکول چک نمبر 47 ایم بی میں سولر سسٹم کا افتتاح کر دیا
چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن ڈسٹرکٹ خوشاب ڈاکٹر محمد قیوم خان کی زیر نگرانی ضلع خوشاب کے سرکاری سکولوں میں سولر سسٹم کی تنصیب کا عمل تواتر سے جاری و ساری ہے۔ جس پر عوامی ،سماجی اور تعلیمی حلقوں کی طرف سے زبردست خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔
اس حوالے سے ڈاکٹر محمد قیوم خان نے گورنمنٹ ہائی سکول چک نمبر 47 ایم بی میں بطور چیف گیسٹ باقاعدہ سولر سسٹم کا افتتاح کر دیا۔
اس شاندار تقریب کی صدارت پرنسپل ادارہ ملک حمید اصغر وٹو نے کی جبکہ ڈی ای او سیکنڈری سکولز خوشاب محمد یاسین ساجد اور ایکس پرنسپل رانا جاوید اقبال بھی زینت محفل تھے ۔ سکول کونسل کے ممبران، نمائندہ والدین اور سابق طلباء ادارہ نے بھی تقریب میں شرکت کی۔
اس موقع پر پر پروقار افتتاحی تقریب سے سے مخاطب ہوتے ہوئے جناب ڈاکٹر محمد قیوم خان سی ای ایجوکیشن خوشاب نے ادارہ میں 15 کے وی کے سولر سسٹم کی تنصیب پر پرنسپل ادارہ ہذا ملک حمید اصغر وٹو ، ممبران سکول کونسل ،نمائندہ والدین، مخیر حضرات، ایکسس سٹوڈنٹس سکول اور جملہ ٹیچنگ سٹاف کی اجتماعی مخلصانہ کاوش کی شاندار الفاظ میں خوب پذیرائی کی۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی ا کے فضل و کرم سے قبل ازیں ضلع خوشاپ کے مختلف 17 سرکاری سکولوں میں اپنی مدد آپ کے تحت نصب کیے جانے والے سولر سسٹم کا افتتاح کر چکے ہیں۔ انشاءاللہ ہم اپنے بچوں کو بہترین تعلیمی ماحول فراہم کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل کو بھرپور طریقے سے بروئے کار لائیں گے۔
جناب ڈاکٹر محمد قیوم خان نے سربراہ ادارہ ملک حمید اصغر وٹو اور ان کی پوری ٹیم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ سی ای او ایجوکیشن خوشاب نے سکول ہذا میں جاری مختلف کلاسز کے سالانہ امتحانی عمل کا بھی جائزہ لیا اور اطمینان کا اظہار کیا۔
قبل ازیں ادارے میں تشریف آوری پر پرنسپل ملک حمید اصغرو ٹو کی قیادت میں اساتذہ کرام اور اہلیان علاقہ نے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ڈسٹرکٹ خوشاب کے سرمایہ ءافتخار جناب ڈاکٹر محمد قیوم خان کا پر تپاک استقبال کیا۔
اس موقع پر رئیس مدرسہ ملک حمید اصغر وٹو نے تقریب کے مہمان خصوصی، چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن ڈسٹرکٹ خوشاب جناب ڈاکٹر محمد قیوم خان سے اپنے سٹاف کا فردا” فردا” تعارف بھی کروایا ۔