بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

ایس آئی ایف سی کی کاوشوں سے گوادربندرگاہ سے تجارت میں اضافہ

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی)کی کاوشوں کی بدولت گوادر پورٹ سے تجارتی سر گر میاں تیز ہو رہی ہیں۔اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گوادر فری زون میں کام کرنے والی کمپنی "ایگ وین پرائیویٹ لمیٹڈکو پوٹاشیم سلفیٹ کھاد برآمد کرنے کی منظوری دے دی ہے۔اس فیصلے سے برآمدات کا آغاز اور سرمایہ کاروں کی گوادر فری زون میں دلچسپی میں اضافہ متوقع ہے۔

چمڑے اور معدنیات کی پراسیسنگ سمیت دیگر صنعتوں کے بھی گوادر فری زون میں سرمایہ کاری کے روشن امکانات موجود ہیں۔رواں سال ایگ وین پلانٹ کی برآمدات ستر لاکھ ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے جو ملکی معیشت کے استحکام کے لئے انقلابی اقدام ہے۔ایس آئی ایف سی کی معاونت سے گوادر فری زون کو ایکسپورٹ پالیسی آرڈر سے استثنیٰ دیا گیا ہے جس سے برآمدات پر مبنی کاروبار کو فروغ ملے گا۔

اشتہار
Back to top button