
قومی
وزیراعظم نے موسم بہار کی شجر کاری مہم کا باضابطہ آغاز کردیا
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آج اسلام آباد میں ایک پودا لگا کر موسم بہار کی شجر کاری مہم 2025 کا باضابطہ آغاز کر دیا۔انہوں نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مہم کے دوران ملک بھر میں چار کروڑ سترہ لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔وزیراعظم نے کہا کہ اس شجر کاری مہم سے آلودگی میں کمی لانے اور امراض سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔
وزیراعظم نے 2022 کے تباہ کن سیلاب کی یاد دہانی کراتے ہوئے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ملکوں میں سے ایک ہے حالانکہ گرین ہائوس گیسوں کے اخراج میں ہمارا حصہ بہت کم ہے۔انہوں نے تمام شہریوں خصوصاً نوجوانوں اور کسانوں پر زور دیا کہ وہ اس شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔