بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاکستانی پاسپورٹ کی نقل بنانا ممکن نہیں، وزیر مملکت برائے داخلہ

قومی اسمبلی کو آج بتایا گیا کہ پاکستان کے پاسپورٹ پر بین الاقوامی سیکیورٹی فیچرز ہیں جس کی نقل بنانا ممکن نہیں ہے۔امور داخلہ کے وزیر مملکت طلال چودھری نے وقفہ سوالات کے دوران ایوان کو بتایا کہ انسانی سمگلروں کے خلاف سخت کارروائی کی جا رہی ہے جبکہ اس میں ملوث ایف آئی اے کے افسران کو بھی ملازمتوں سے برخاست کر دیا گیا ہے۔

دفاع کے بارے میں پارلیمانی سیکرٹری زیب جعفر نے ایوان کو بتایا کہ گوادر کا بین الاقوامی ہوائی اڈہ اوپن سکائی پالیسی کے تحت کام کر رہا ہے جس کا مقصد بین الاقوامی پروازوں کو فروغ دینا اور وسیع تر روابط کیلئے سہولت فراہم کرناہے۔

انہوں نے ایوان کو بتایا کہ پی آئی اے نے حال ہی میں گوادر اور عمان کے درمیان بین الاقوامی پروازیں شروع کی ہیں۔زیب جعفر نے واضح کیا کہ گوادر ہوائی اڈے پر بین الاقوامی پروازوں کیلئے ایندھن دوبارہ بھروانے کی سہولت بھی فراہم کر دی گئی ہے۔ایوان کا اجلاس کل دن ساڑھے گیارہ بجے تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔

 

اشتہار
Back to top button