
قومی
لیڈی رینجرز ریکروٹس کی پاسنگ آوٹ پریڈ کا انعقاد
لیڈی رینجرز ریکروٹس کی پاسنگ آوٹ پریڈ کا انعقاد پاکستان رینجرز (پنجاب) کے ہیڈ کوارٹرزمیں کیا گیا۔لیڈی رینجرز کورس مکمل کرنے والی ریکروٹس میں سے 18 نے جنرل ڈیوٹی کی تربیت حاصل کی اور وہ سرحدوں کے ساتھ ساتھ داخلی سلامتی کے محاذوں اور چیک پوسٹس پر اپنی پیشہ ورانہ زمہ داریاں انجام دیں گی جبکہ5 ریکروٹس نے نرسنگ اسٹاف کی تربیت مکمل کی اور وہ رینجرز ہسپتال کے ساتھ ساتھ نرسنگ کی فیلڈ میں اپنے فرائض ادا کریں گی۔