
علاقائی
معروف مصنفہ روبینہ شاہین کو بہترین علمی اور ادبی خدمات کے اعتراف میں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈکی عطائیگی
بزم محبان قلم انٹرنیشنل لیہ پاکستان کی طرف سے معروف قلمکارہ ، مصنفہ ، ادیبہ اور شاعرہ روبینہ شاہین کو بہترین علمی اور ادبی خدمات کے اعتراف میں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ کی عطائیگی ، عوامی، سماجی، تعلیمی، ادبی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار۔
یہ ایوارڈ معروف شاعرہ اور ادیبہ روبینہ شاہین کو ان کی بہترین علمی و ادبی خدمات کے اعتراف میں عطا کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ محترمہ روبینہ شاہین کو قبل ازیں بھی مختلف فورمز سے اسناد و ایوارڈز کے حصول کا اعزاز رکھتی ہیں ۔ آپ علمی، ادبی، صحافتی اور سماجی حلقوں میں نہایت عزت و احترام کی نظر سے دیکھی جاتی ہیں۔