بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

اسسٹنٹ کمشنر تحصیل نورپورتھل ڈاکٹر ہارون احمد شیراز نے بھرپور طریقے سے پنجاب کلچر ڈے منایا

اسسٹنٹ کمشنر تحصیل نورپورتھل ڈاکٹر ہارون احمد شیراز نے بھی بھرپور طریقے سے پنجاب کلچر ڈے منایا۔

اس ثقافتی دن کی مناسبت سے انہوں نے اپنے دفتر میں تھل کی روایتی پگڑی باندھ کر مقامی ثقافت کو اجاگر کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر ہارون احمد شیراز کا کہنا تھا کہ ہمارا سوہنا پنجاب شاندار روایات کا امین ہے اور خصوصا” علاقہ تھل کی ثقافت یہاں کی اپنی ایک خاص پہچان رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے پنجاب بھر میں کلچر ڈے کا انعقاد ہماری علاقائی ثقافت کو اجاگر کرنے میں ہمیشہ ممد و معاون ثابت ہوتا ہے۔

ڈاکٹر ہارون احمد شیراز کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنی شاندار ثقافتی روایات کو برقرار رکھنا چاہیے تاکہ نسل نو بھی اس سے اچھی طرح سے روشناس ہو سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا خوبصورت پنجاب خوبصورت روایات اور قابل رشک ثقافت کا آئینہ دار ہے۔

اشتہار
Back to top button