
قومی
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر فری ادویات کے لئے فنڈز جاری
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر فری ادویات کے لئے فنڈز جاری کر دیئے گئے۔محکمہ خزانہ پنجاب نے 3 ارب 50 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کر دئیے، لاہور کے سرکاری ہسپتالوں کو بھی فری ادویات کے لئے فنڈز جاری کر دئیے۔جنرل ہسپتال کو 12 کروڑ 50 لاکھ روپے، جناح ہسپتال کو 27 کروڑ 10 لاکھ روپے کے فنڈز جاری، پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے لئے 45 کروڑ 90 لاکھ روپے کے فنڈز جاری اور گنگارام ہسپتال کے لئے 24 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کئے گئے۔علاوہ ازیں سروسز ہسپتال کے لئے 25 کروڑ 60 لاکھ روپے کے فنڈز جاری، میاں منشی ہسپتال کے لئے 5 کروڑ 50 لاکھ روپے کے فنڈز جاری اور لیڈی ولنگٹن ہسپتال کے لئے 5 کروڑ روپے فنڈز جاری کر دئیے گئے۔