بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

پاکستان کا معاشی مستقبل برآمدات کے تیزرفتار اور پائیدار فروغ پر منحصر ہے:احسن اقبال

 وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت برآمدات کے فروغ کیلئے سہولیات کی فراہمی سے متعلق سکیم کا جائزہ لینے کیلئے وزیرِ اعظم کی تشکیل کردہ کمیٹی کا پہلا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔اس موقع پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے اجلاس کو بتایا کہ سکیم کے تحت لائسنسوں کی تعداد 800 سے بڑھ کر 2000 تک پہنچ گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ لائسنس کے غلط استعمال کو روکنے کیلئے گزشتہ سال مئی میں شروع کی گئی خصوصی مہم کے نتیجے میں نمایاں بہتری آئی ہے اور خاص طور پر ٹیکسٹائل کی صنعت میں قابل قدر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔کمیٹی نے ایف بی آر کو ہدایت کی کہ جب تک کمیٹی اپنی سفارشات کو حتمی شکل نہیں دیتی آئرن اور اسٹیل سیکٹر کے لیے نظرثانی شدہ ایکسپورٹ فیسیلیٹیشن اسکیم پر عمل درآمد روک دیا جائے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر منصوبہ بندی نے برآمدات کے حجم کاساٹھ ارب ڈالر کا مطلوبہ ہدف حاصل کرنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا معاشی مستقبل برآمدات کے تیزرفتار اور پائیدار فروغ پر منحصر ہے۔

اشتہار
Back to top button