بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

صدر اور وزیر اعظم کا معاشرے کی ہر خاتون کو بااختیار بنانے کے عزم کا اعادہ

صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے معاشرے کی ہر خاتون کو بااختیار بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے تاکہ ان کی مکمل صلاحیتوں کے حصول میں مدد کی جا سکے۔ انہوں نے خواتین کے تحفظ، تعلیم اور معاشی آزادی میں معاونت کیلئے پالیسیوں کو مزید بہتر بنانے کیلئے اضافی اقدامات کرنے پر زور دیاہے۔

صدر آصف علی زرداری نے آج (ہفتہ) خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ آئین اور بین الاقوامی وعدوں کے مطابق حکومت خواتین کے حقوق کے فروغ کیلئے پرعزم ہے۔خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے پاکستان کی جانب سے کیے گئے اقدامات پر روشنی ڈالتے ہوئے صدر نے کہا کہ گھریلو تشدد کی روک تھام، کام کی جگہ پر ہراساں کیے جانے اور صنفی امتیاز کے خلاف قانون سازی سمیت اہم اقدامات کئے گئے ہیں۔

اس موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے خواتین کے حقوق کا احترام یقینی بنانے کیلئے کوششیں تیز کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔انہوں نے ایک ایسا پاکستان بنانے کا عہد کیا جہاں ہر عورت کی صلاحیتوں کا ادراک ہو اور ہر بیٹی کا خواب اس کی پہنچ میں ہو۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے مربوط کوششوں پالیسی اقدامات، قانونی اصلاحات اور ادارہ جاتی تعاون کے ذریعے خواتین کے حقوق کو تحفظ دینے میں اہم پیش رفت کی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اسلام خواتین کے وقار اور حقوق کوانتہائی اہمیت دیتا ہے۔

اشتہار
Back to top button