
علاقائی
محترمہ ثوبیہ خان نیازی کو سمندر انٹرنیشنل اکیڈمی جرمنی کی طرف سے ڈاکٹر محمد اجمل خان نیازی ایوارڈ کی عطائیگی
نامور سینیئر کالم نگار اور معروف شاعرہ محترمہ ثوبیہ خان نیازی کو سمندر انٹرنیشنل اکیڈمی جرمنی کی طرف سے ڈاکٹر محمد اجمل خان نیازی ایوارڈ کی عطائیگی، عوامی ،سماجی، تعلیمی، ادبی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار۔
واضح رہے کہ محترمہ ثوبیہ خان نیازی منفرد اسلوب کی نامور شاعرہ ہیں اور آپ کا شمار سینیئر کالم نگاروں میں ہوتا ہے۔ آپ ورلڈ کالمسٹ کلب سے بھی وابستہ ہیں ۔ اللہ تعالی ا کی ذات والا صفات نے آپ کو اعلی ا صلاحیتوں سے سرفراز کیا ہے۔
آپ سماجی، تعلیمی، ادبی اور صحافتی حلقوں میں نہایت عزت واحترم کی نظر سے دیکھی جاتی ہیں۔ علم و ادب کے شعبہ کے فروغ کے لیے آپ کی گرانقدر خدمات ہیں۔