بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

ہمارا سکول شاندار تعلیمی روایات کا حامل دارہ ہے، پرنسپل اینجلک پبلک سکول نورپورتھل

پرنسپل اینجلک پبلک سکول نورپورتھل ملک صابر حسین وڈھل نے کہا ہے کہ ہمارا سکول شاندار تعلیمی روایات کا حامل دارہ ہے۔ اللہ تعالی ا کے فضل و کرم سے ہمارے بچوں نے ہمیشہ نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں میں بہترین پوزیشنیں حاصل کی ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکول ہذا میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔جس میں نمائندہ والدین اور ٹیچنگ سٹاف نے شرکت کی۔

انہوں نے کہا کہ ہم بچوں کی تعلیم و تربیت کے لیے ہرگز کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔ انہوں نے بچوں کو بھرپور طریقے سے زیور تعلیم سے آراستہ کرنے پر تمام تدریسی عملہ کی کوششوں کو بھی سراہا ۔ دوران تقریب ملک صابر حسین وڈھل نے مختلف کلاسز کے پوزیشن ہولڈر بچوں میں انعامات بھی تقسیم کیے ۔

اشتہار
Back to top button