
علاقائی
ایم این اے ملک شاکر بشیر اعوان کا گورنمنٹ بوائز ہائی سکول پیل پدھراڑ میں تعمیراتی کام کا جائزہ
ایم این اے ملک شاکر بشیر اعوان نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول پیل پدھراڑ میں زیر تعمیر دو کمروں کا معائنہ کیا اور تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر سکول ہذا کے ہیڈ ماسٹر ملک ریاض ، معروف سماجی شخصیات سابق کونسلر ملک اشرف اعوان، پیر گلشن شاہ ، ملک لیاقت علی اعوان ، جان محمد عطاری ، ملک ابرار حسین اور عبد المجید بھی موجود تھے۔ قبل ازیں ممبرقومی اسمبلی ملک شاکربشیر اعوان کا سکول میں آمد پر تمام سٹاف اور طلباء نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
ملک شاکر بشیر اعوان نے شجرکاری مہم کے تحت سکول میں پودا لگایا اور ملکی تعمیر وترقی اور امن و خوشحالی کے لیے دعا بھی کی۔