
ماہ رمضان المبارک میں عوامی ریلیف کے لیے تحصیل انتظامیہ نورپورتھل کا گرانفروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن
ماہ رمضان المبارک میں عوامی ریلیف کے لیے تحصیل انتظامیہ نورپورتھل ان ایکشن ، اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر ہارون احمد شیراز گرانفروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن تواترسے جاری، سماجی حلقوں کی طرف سے زبردست خراج تحسین ۔ اسسٹنٹ کمشنر نورپورتھل ڈاکٹر ھارون احمد شیراز کا تحصیل بھر میں ماہ رمضان المبارک میں عوامی ریلیف کے لیے ذخیرہ اندوزوں اور گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاوٴن جاری ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر ہارون احمد شیراز نے مختلف مواضعات میں رمضان المبارک میں نا جائز منافع خوری کرنے والے دکانداروں کے خلاف سخت ایکشن لیا۔ انہوں نے سبزی، فروٹ ،گوشت، کریانہ شاپس کی ریٹ لسٹ چیک کیں اور سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کو موقع پر ہی بھاری جرمانے عائد کئے۔
اسسٹنٹ کمشنر نے تمام دکانداروں کو ریٹ لسٹ سامنے آویزاں کرنے اور سختی سے ریٹ لسٹ پر عمل یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی۔ اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر ہارون احمد شیراز کی طرف سے خلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کارروائی کا عندیہ دیاگیا۔
انہوں نے دکانداروں کو ہدایات جاری کرتے ہوءے کہا کہ حکومت پنجاب ماہ مقدس میں عوامی ریلیف کے لیے بھرپوراقدامات کررہی ہے اور اس حوالے سے کسی بھی قسم کے تساہل کی صورت میں سخت قانونی کارروائی کی جاءے گی۔