
تعلیم
حکومت نوجوانوں کو جدید مہارتوں سے آراستہ کررہی ہے ،احسن اقبال
منصوبہ بندی اور ترقی کے وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت نوجوانوں کو ڈیجیٹل صلاحیتوں سمیت جدید دور کی مہارتوں سے آراستہ کرنے کی منصوبہ بندی کررہی ہے تاکہ انہیں قیمتی اثاثہ بنایا جاسکے۔انہوں نے آج اسلام آباد میں ایک کنووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے غذائی شعبے میں عالمی معیار کی افرادی قوت تیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی کھانے انتہائی لذیز ہیںجنہیں عالمی سطح پر اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔