بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے( ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) خوشاب ڈاکٹر عائشہ خان کی زیر صدارت چکن کی پرائس کنٹرول کرنے کے سلسلے میں اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈی ای او انڈسٹری،لائیو سٹاک،مارکیٹ کمیٹی کے افسران کے علاوہ پولٹری ایسوسی ایشن کے صدر سید محمد حسنین کے علاوہ چکن شاپس کے ممبران شریک تھے۔اے ڈی سی (جی) کو پولٹری ایسوسی ایشن کے صدر نے چکن ریٹ کے حوالے سے بریف کیا۔صدرِ اجلاس نے تمام چکن شاپس مالکان کو واضح کیا کہ رمضان المبارک کے مہینے میں عوام و الناس کو چکن ریٹ میں خصوصی رعایت مہیا کریں۔سرکاری ریٹ لسٹ کے نرخوں سے تجاوز کرنے والوں کے خلاف کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

اشتہار
Back to top button