
سپیریئر کالج نورپور تھل میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد
سپیریئر کالج نورپور تھل میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیاگیا جس کی صدارت ڈائریکٹر ملک ظفر اقبال اتراء نے کی جبکہ نقابت کے فرائض کیمپس کوآرڈینیٹر ملک محمد ہاشم ضیاء نے بطریق احسن سر انجام دیے۔
تقریب میں ممتاز ماہر تعلیم پروفیسر شیخ عبداللطیف نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ ایکس اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر ملک حاجی محمد خالد راہداری ، سینیئر ہیڈ ماسٹر ملک امتیاز حسین بوڑانہ، ڈاکٹر پروفیسر ملک محمد نواب دین کلیرا ، پروفیسر رانا طالب حسین ، ہیڈ ماسٹرز حافظ شیخ محمد عبدالروف ، ملک اختر حسین بنگی ، پروفیسر ملک امیر کلیرا ، انٹرنیشنل ادبی تنظیم شریف اکیڈمی جرمنی چیپٹر ڈسٹرکٹ خوشاب کے میڈیا ڈائریکٹر راجہ نور الہی عاطف، سینیئر ٹیچرز ملک میثم تیمار کھوکھر، ملک غلام شبیر سیال ،ملک ماجد حمید جوئیہ، محمد حمید قریشی، ملک جاوید جسرا ، ایم ڈی گل چائے عزیز خان پٹھان اور ندیم گل بھی زینت محفل تھے ۔ دوران تقریب طلباء نے شاندار ٹیبلو شو پیش کئے ۔ چیف گیسٹ اور مہمانان گرامی نے ادارہ ہذا کے پوزیشن ہولڈر طلباء میں انعامات بھی تقسیم کیے۔
اس موقع پر ادارہ ہذا کے ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ سٹاف میں اسناد اور نقد انعامات بھی تقسیم کیے گئے ۔ ٹیچنگ سٹاف میں ایوارڈز حاصل کرنے والوں میں کیمپس کوآرڈینیٹر ملک محمد ہاشم ضیاء، پروفیسر ملک محمد عمران خان، ملک نعیم اللہ حطار، شہادت حسین ،ابوبکر حفیظ ،عبدالوحید ، ملک امیر عثمان کھارا ، علی حسین ، قاری مقصود اور ابوبکر کے نام شامل ہیں ۔