
گورنمنٹ ہائی سکول محلہ فاروق آباد نورپورتھل میں دسویں جماعت کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا اہتمام
گورنمنٹ ہائی سکول محلہ فاروق آباد نورپورتھل میں دسویں جماعت کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی سی ای او ایجوکیشن خوشاب ڈاکٹر عبدالقیوم خان تھے۔ اس کے علاوہ ڈپٹی ڈی ای او سیکنڈری سکولز خوشاب ملک شیر بہادر ، ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول پلوآں ملک اختر حسین کلو ، معروف کاروباری شخصیت خان عزیز خان نے بھی تقریب میں خصوصی شرکت کی۔
دورانِ تقریب چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن خوشاب ڈاکٹر محمد قیوم خان نے اساتذہ کرام ، بچوں اور والدین سے ولولہ انگیز خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ ادارہ ھذا کی تعلیمی کامیابیوں کو سراہا، والدین کو بچوں کی تعلیمی ضروریات سے آگاہ کیا، اساتذہ کرام کو جہدِ مسلسل کا درس دیا، بچوں کو موٹیویٹ کیا، اور مستقبل کے چیلنجز سے نبردآزما ہونے کے لئے تیار کیا۔ اس خصوصی تقریب میں نظامت کے فرائض ماسٹر محمد رمضان پہوڑ نے بخوبی سرانجام دئیے۔
تقریب کے دوران ملک حاجی اختر حسین کلو، ملک خالد ندیم راہداری،ملک فیاض انور جوئیہ، ماسٹر چوہدری گوہر لطیف اور ماسٹر راجہ عامر عباس نے بھی خصوصی خطاب کیا۔ اس موقع پر سنیئر ہیڈ ماسٹر ملک امتیاز حسین بوڑانہ نے تمام والدین، مہمان گرامی خصوصا” سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر محمد قیوم خان کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور طلباء کو مسلسل محنت کرنے کی تلقین بھی کی۔