
ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول ظفر آباد رنگپور بگھور کی جماعت ہشتم کے اعزاز میں الوداعی تقریب میں شرکت
ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول ظفر آباد رنگپور بگھور ملک عابد اقبال نے کہا ہے کہ بچے ہمارا مستقبل ہیں، ان کی ہمہ جہتی تعلیم و تربیت کے لیے ہمیں ہرگز کوئی دقیقہ فرو گزاشت نہیں کرنا چاہیے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکول ہذا میں جماعت ہشتم کے طلباء کے اعزاز میں دی جانے والی الوداعی پارٹی کی پروقار تقریب سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جس میں سکول ہذا سے ٹرانسفر ہونے والے ٹیچرز ملک کرامت حسین اعوان، ملک محمد اقبال بگھور اور ملک محمد عمران بھروکہ نے بھی شرکت کی جبکہ ہردلعزیز ٹیچر ملک فیاض حسین انور جوئیہ بھی زینت محفل تھے۔
تقریب کی نقابت کے فرائض ملک خالد ندیم راہداری نے بطریق احسن سرانجام دیے۔ اس موقع پر مقررین نے بچوں پر زور دیا کہ وہ نہایت لگن اور پوری دلچسپی کے ساتھ تعلیم حاصل کریں اور تحصیل علم کے دوران اپنے اساتذہ کرام کی صلاحیتوں سے خوب استفادہ کریں۔ طلباء نے اپنی تقاریر میں اپنے جملہ اساتذہ کرام کا تہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوءے کہا کہ آپ نے ہمیں جس محنت اور محبت سے پڑھایا ہے ہم آپ سب کی ان شفقتوں کو زندگی بھر فراموش نہیں کرسکیں گے اور آپ کے لیے ہمیشہ دعاگو رہیں گے۔