بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

ایڈووکیٹ سعدیہ ہماء شیخ کا ایک اور اعزاز، لاہور ہائیکورٹ شہداء ہال میں غالب انٹرنیشنل ایوارڈ کی عطائیگی

امور مصنفہ _شاعرہ، ادیبہ، افسانہ نگار ،کالم نگار اور سیرت نگار، ایڈووکیٹ سعدیہ ہماء شیخ کا ایک اور اعزاز ، لاہور ہائیکورٹ شہداء ہال میں غالب انٹرنیشنل ایوارڈ کی عطائیگی، عوامی، سماجی، تعلیمی ،ادبی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار۔

دختر سرگودھا معروف شاعرہ ،مصنفہ ،سفرنامہ نگار، کالمسٹ، سیرت نگار ،ناول نگار اور قانون دان سعدیہ ہماء شیخ قبل ازیں بھی مختلف فورمز سے ایوارڈز حاصل کرچکی ہیں۔ اللہ تبارک و تعالی  کی ذات  نے آپ کو اعلی ا صلاحیتیں سرفراز کی ہیں۔

آپ عوامی سماجی، تعلیمی، ادبی ،صحافتی اور علمی حلقوں میں بہت نامور ہیں اور نہایت عزت و احترام کی نظر سے دیکھی جاتی ہیں۔ ایڈووکیٹ سعدیہ ہماء شیخ کو غالب انٹرنیشنل ایوارڈ کی عطائیگی درحقیقت پورے سرگودھا ڈویژن کا ایک اعزاز ہے ۔

اشتہار
Back to top button