بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

اردو اور پنجابی زرخیز زبانیں ہیں اور ان کے شعراءکی شاعری خراج تحسین ہے، بیرسٹر ملک معظم شیر کلو

سابق ممبر صوبائ اسمبلی بیرسٹر ملک معظم شیر کلو نے کہا ہے کہ اردو اور پنجابی دونوں زرخیز زبانیں ہیں اور ان زبانوں کے شعراءکی شاعری زبردست خراج تحسین کے لائق ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے نورپور تھل میں منعقدہ پنجابی مشاعرے میں بطور مہمان خصوصی اظہار خیال کرتے ہوئے کیا ۔ ممبر صوبائی اسمبلی سردار علی حسین خان بلوچ، معروف سماجی شخصیات سابق چیئرمین ملک حاجی صفدر حیات اعوان اورملک عبدالغفور آصف بوڑانہ نے بھی بطورمہمانان خصوصی شرکت کی جبکہ ملک محمد اقبال خان سنبل، ملک حاجی اعجاز حسین برہان، ایڈووکیٹ ملک فاروق اقبال کلو، راجہ محمد رضوان ،ملک اظہر حسین بگہ اور ملک ظہیر حسین کھبہ بھی زینت محفل تھے۔ بیرسٹر ملک معظم شیر کلو نے تمام علاقائی شعراء کرام کی ادبی خدمات کو شاندار الفاظ میں سراہا اور انہوں نے پنجابی ادب کے شاندار مشاعرے کے بہترین انتظامات پر تمام ملک غلام عباس اور دیگر ان کی متعلقہ ٹیم کی بھی پذیرائی کی اور اپنی عزت افزائی پر تہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

دوران مشاعرہ پنجابی ادب کے مشہور شاعر جاوید راز سمیت دیگر نامور شعراء کرام نے اپنا اپنا کلام پیش کر کے شرکائے محفل کو خوب محظوظ کیا اور ان سےداد و تحسین وصول کی ۔ قبل ازیں مہمانان خصوصی کی آمد پر مشاعرہ کی انتظامیہ کی طرف سے ان کا پرتپاک استقبال بھی کیا گیا ۔

اشتہار
Back to top button