
ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر تحصیل نورپور تھل کا مختلف سکولوں کے دورے کے دوران تدریسی سرگرمیوں کا جائزہ
تعلیمی جائزہ کے دوران بچوں کو نقد انعام دے کر ان کی بھرپور حوصلہ افزائی کی
ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر تحصیل نورپور تھل ظہیر عباس بھٹی نے کہا ہے کہ کہ حکومت پنجاب کے فروغ تعلیم کے لیے مستحسن اقدامات زبردست خراج تحسین کے لائق ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول فار بوائز میکن اور ایجوکیشنل سب ڈویژن جوڑا کلاں ویسٹ کے مختلف سرکاری سکولوں کے وزٹ کے دوران کیا ۔اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر حافظ عبداللطیف بھی اس موقع پر موجود تھے۔
ظہیر عباس بھٹی نے کہا کہ حکومت کوالٹی آف ایجوکیشن کی بہتری سمیت اساتذہ کرام کی استعداد کار بڑھانے کے لیے بھی ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے مختلف سکولوں کے دورے کے دوران تدریسی سرگرمیوں کا جائزہ لیا اور سٹاف کی حاضری بھی چیک کی۔
ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ای سی سی روم کے وزٹ کے دوران نرسری کے بچوں میں گھل مل گئے۔ بچے انہیں اپنے درمیان پا کر بہت خوش ہوئے ۔ انہوں نے تعلیمی جائزہ کے دوران بچوں کو نقد انعام دے کر ان کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔
اس موقع پر بچوں کی خوشی دیدنی تھی۔
\ڈپٹی ڈی ای او ظہیر عباس بھٹی نے گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول میکن میں ایڈمشن ڈیسک پر ایک بچے کا داخلہ کر کے داخلہ مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ انہوں نے اساتذہ کرام پر زور دیا کہ زیادہ سے زیادہ بچوں کو سکولوں میں لایا جائے تاکہ محکمہء تعلیم حکومت پنجاب کی داخلہ مہم کو کامیابی سے ہمکنار کیا جا سکے ۔