بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

تحصیل نورپور تھل کے ایک اور قابل فخر سپوت کا اعزاز، ایس ایس ملک حسن شیر کھارا کی گریڈ نمبر 18 میں ترقی

تحصیل نورپور تھل کے ایک اور قابل فخر سپوت کا اعزاز، ایس ایس ملک حسن شیر کھارا کو گریڈ نمبر 18 میں ترقی دے دی گئی، عوامی، سماجی، تعلیمی، ادبی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار۔

ملک حسن شیر کھارا گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول فار بوائز آدھی کوٹ میں بطور ایس ایس جغرافیہ تعینات ہیں ۔ اللہ تبارک و تعالی ا نے آپ کو اعلی ا صلاحیتیں ودیعت کی ہیں۔

واضح رہے کہ ملک حسن شیر کھارا کا تعلق تحصیل نورپورتھل کے گاوں نکڑو شہید تھل سے ہے آپ کھارا برادری کے قابل فخر چشم و چراغ ہیں۔ آپ ممتاز ماہرین تعلیم پروفیسر ملک حاجی احمد شیر کھارا اور پروفیسر ملک حاجی محمد یوسف کھارا کے چھوٹے بھائی ہیں۔ آپ کی معزز فیملی کو علاقہ بھر میں نہایت عزت و احترام کی نظر سے دیکھا جاتا ہے ۔ آپ تینوں بھائیوں کی محکمہ ء تعلیم ضلع خوشاب کے لیے گرانقدر خدمات ہیں۔

ممتاز ماہرین تعلیم/ کھارا برادران کے ہزاروں شاگردان عزیز مختلف شعبہ ہائے زندگی کے لیے خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔

علاقہ کے عوامی، سماجی، تعلیمی، ادبی اور صحافتی حلقوں نے ہردلعزیز ٹیچر ایس ایس ملک حسن شیر کھاراکی ان سروس پروموشن پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کی مزید شاندار کامیابیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

اشتہار
Back to top button