![](/wp-content/uploads/2025/02/Farewell-in-honor-of-SSS-Malik-Najibullah-Vaghra-of-Government-Higher-Secondary-School-Adhikot-on-retirement-15-Feb-2025-NEWS.com_.pk_-780x470.webp)
گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول آدھی کوٹ کے ایس ایس ایس ملک نجیب اللہ وگھرا کی ریٹائرمنٹ پر ان کے اعزاز میں پروقار الوداعی تقریب
گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول آدھی کوٹ کے ایس ایس ایس ملک نجیب اللہ وگھرا سکیل نمبر 19 کی ریٹائرمنٹ پر ان کے اعزاز میں پروقار الوداعی پارٹی کااہتمام کیاگیا۔
تقریب کی صدارت پرنسپل ادارہ ہذا محمد رمضان سروہی نے کی جبکہ ہردلعزیز سئینر ٹیچر ملک حاجی قدیر حسین بگہ ، صدر ایس ایس ٹی ایسوسی ایشن ملک محمد رمضان بگھور ، کوآرڈینیٹر ادارہ ہذا غلام مصطفی کمال اور دیگر اساتذہ کرام بھی زینت محفل تھے۔
دوران تقریب مقررین نے ایس ایس ایس ملک نجیب اللہ وگھرا کو ان کی شاندار تعلیمی خدمات پر شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایک عظیم ماہر تعلیم ہیں جو اپنے مضمون پہ مکمل دسترس رکھتے ہیں۔ جنہوں نے اپنے مضمون کا ہمیشہ عمدہ رزلٹ دکھایا۔ اسی بناء پر وہ تعریفی سرٹیفیکیٹ حاصل کر چکے ہیں اور انہیں ہیرو ٹیچر ایوارڈ سے بھی نوازا گیا ہے۔
ملک نجیب اللہ واگھرا نے اپنے اعزاز میں پروقار تقریب کے تمام پر اپنے جملہ رفقائے کار کا تہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ سب کی بے پایاں محبتوں، چاہتوں ،عزتوں اور مروتوں کو کبھی بھی فراموش نہیں کر سکوں گا۔
دوران تقریب اساتذہ کرام اور طلباء کی طرف سے ملک نجیب اللہ واگھرا کو تحائف بھی پیش کیے گئے ۔