بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

آئی ایف سی کا پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے سرمایہ فراہم کرنے کا منصوبہ

بین الاقوامی مالیاتی کارپوریشن پاکستان میں بازار حصص میں سرمایہ کاریوں اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کیلئے بڑے پیمانے پر سرمائے کی فراہمی کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔بین الاقوامی مالیاتی کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر MAKHTAR DOIP نے  غیر ملکی خبر رساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سرمایہ کاری کے اس منصوبے سے کارپوریشن اگلے دس سال کے دوران سالانہ دو ارب ڈالر کی سرمایہ

کاری کر سکے گی۔

MAKHTAR DOIPنے کہا کہ دو ارب ڈالر کی سالانہ سرمایہ کاری پاکستان کے لئے زیادہ نہیں ہے جسے بین الاقوامی ہوائی اڈوں، توانائی، پانی اور بندرگاہوں کے بنیادی ڈھانچے کو ترقی دینے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی مالیاتی کارپوریشن زراعت، بنیادی ڈھانچے، ڈیجیٹل اور مالیاتی شعبوں پر توجہ مرکوز کر رہی ہے۔

 

اشتہار
Back to top button