بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

وزیر خزانہ کانفرنس العلیٰ میں شرکت کیلئے سعودی عرب روانہ

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سعودی عرب روانہ ہو گئے ہیں جہاں وہ ابھرتی ہوئی منڈیوں کی معیشتوں کی پہلی کانفرنس العلیٰ میں شرکت کریں گے۔

وزیر خزانہ کل سعودی عرب کے قدیم تاریخی شہر العلیٰ میں شروع ہونے والی دوروزہ کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ انہیں کانفرنس میں شرکت کی دعوت سعودی عرب کے وزیر خزانہ نے دی ہے۔

کانفرنس بین الاقوامی مالیاتی فنڈ اور سعودی وزارت خزانہ کے تعاون سے منعقد کی جا رہی ہے۔

اڑتالیس ملکوں کے نمائندوں کو کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

کانفرنس 9 سیشنز پر مشتمل ہو گی جس میں چھتیس مقررین تقریباً دو سو شرکاء سے خطاب کریں گے۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کانفرنس کے دوران بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹیلینا جارجیوا کی میزبانی میں اعلیٰ سطح کے بین مباحثے میں حصہ لیں گے۔

 

اشتہار
Back to top button