
علاقائی
تحصیل ایسسمنٹ بورڈ نورپورتھل میٹنگ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال نورپور تھل میں ایم ایس سرجن ڈاکٹر امیرعمر کی زیر صدارت منعقد
تحصیل ایسسمنٹ بورڈ نورپورتھل کی میٹنگ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال نورپور تھل میں ایم ایس سرجن ڈاکٹر امیرعمر کی صدارت میں منعقدہوئی۔
جس میں معذوری کے حامل 51 افراد کی ایسسمنٹ کی گئی۔ 13 کو ریفر کیا گیا، 6 غیرحاضر، 2 ناٹ ڈس ایبل قرار پائے جبکہ 30 کو اوکے کیا گیا۔
بورڈ میں ڈاکٹر سعدیہ، چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر صائمہ بشیر جھمٹ، ایسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر تحصیل نورپورتھل میڈم زریاب فاطمہ اور سپروائزر سوشل ویلفیئر زیتون فلکشیر نے شرکت کی۔