بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

پی ایس ٹی ملک محمد عمران بھروکہ گورنمنٹ ہائی سکول فاربوائز راہداری تھل میں تعینات

اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر ملک محمد امتیاز نسیم نے کہا ہے کہ ترقی اور تبادلے ملازمت کا حصہ ہوتے ہیں اور وہ ملازمین قابل داد ہوتے ہیں جو اپنے فرائض بطریق احسن سر انجام دیتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ ہائی سکول فاربوائز راہداری تھل میں گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول ظفر آباد رنگپور بگھور سے ٹرانسفر ہو کر آنے والے پی ایس ٹی ملک محمد عمران بھروکہ کی جائننگ کے موقع پر کیا۔

ہیڈ ماسٹر ادارہ ہذا ملک حاجی محمد خالد راہداری اور ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول ظفر آباد رنگپور بگھور ملک عابد اقبال بھی اس موقع پر موجود تھے۔

ملک محمد امتیاز نسیم اور ملک عابد اقبال نے گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول ظفر آباد رنگپور بگھور کے لیے ملک محمد عمران بھروکہ کی خدمات کو لائق تحسین قرار دیا۔

ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول راہداری ملک محمد خالد راہداری نے کہا کہ اللہ تعالی ا کے فضل و کرم سے ہماری پوری ٹیم ادارے میں نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے بھرپور کردار ادا کر رہی ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ انشاءاللہ ملک محمد عمران بھروکہ اس ادارے کے لیے ایک اچھا اضافہ ثابت ہوں گے۔

اشتہار
Back to top button