بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

محمد علی موسی تھرڈ پروفیشنل ایم بی بی ایس سالانہ امتحان میں شاندار کامیابی سے ہمکنار

نورپورتھل کے ایک اور ہونہار سپوت کا اعزاز، محمد علی موسی تھرڈ پروفیشنل ایم بی بی ایس سالانہ امتحان میں شاندار کامیابی سے ہمکنار۔ عوامی، سماجی، تعلیمی، ادبی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار۔

لاہور میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج  کے ہونہارطالب علم محمد علی موسی نے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیر اہتمام منعقدہ تھرڈ پروفیشنل ایم بی بی ایس سالانہ امتحان میں 1000 نمبروں میں سے 769 نمبر حاصل کر کے شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔

محمد علی موسی نور پور تھل کی کارلو برادری کے قابل فخر چشم و چراغ اور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وہاڑی جناب ملک قمر عباس کارلو کے صاحبزادے ہیں۔

نور پور تھل کے سرمایہ ءافتخار محمد علی موسی  نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اپنی پے در پے شاندار کامیابیوں کو اللہ تبارک و تعالی کا خصوصی فضل و کرم اپنے والدین کی دعاؤں اور اساتذہ کرام کی محنت شاقہ کا ثمر قرار دیا ہے۔

اشتہار
Back to top button