
علاقائی
نورپورتھل: چیف منسٹرپنجاب کی طرف سےپراٸمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کمیشن کےزیراہتمام فیلڈاسپتال کاقیام
لوگوں کوانکی دہلیز پر سہولیات ملنے پر لوگوں کا اطمینان کا اظہار
چیف منسٹرپنجاب کی طرف سےپراٸمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کمیشن کےزیراہتمام فیلڈاسپتال کاکیمپ نورپورتھل میں بھی لگایاگیا۔
فیلڈ ہسپتال کی موباٸل میں موجود بنیادی تشخیصی سہولیات جن میں ای۔سی۔جی الٹراساٶنڈ ایکسرے اسکےعلاوہ لیبارٹری میں موجود شوگر بلڈ یوراٸین ٹیسٹ کی سہولیات بھی شہریوں کوانکی دہلیز پر دی گٸیں۔
لوگوں کوانکی دہلیز پر سہولیات ملنے پر لوگوں نے اطمینان کا اظہار کیا۔
اس موقع پر موباٸل کی فیلڈاسپتال کےعملہ کےڈاکٹرز نرسسز سے نورپورتھل پریس کلب کے سینٸرجرنلسٹ سیٹھ ثمرسلطان اور اے۔کے۔بلوچ آف بھکر نےملاقات کی اور پنجاب حکومت کیطرف سےشروع کی گٸی فیلڈہسپتال کی کارکردگی بارے تفصیل حاصل کی۔
ہیلتھ ٹیم میں موجود ڈاکٹرز اور نرسسز نےبتایا کہ حکومت پنجاب کےاحکامات کے مطابق طبی سہولت کوعوام کی دہلیز پر پہنچانا ھمارا فریضہ ھےاس سےغریب لوگ خوب مستفید ھورھےہیں۔