بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

مالی سال کی پہلی ششماہی میں پاکستان کےتمام شعبوں کی برآمدات میں اضافہ

حکومت مالی سال کی پہلی ششماہی میں پاکستان کےتمام شعبوں کی برآمدات میں اضافے میں کامیاب ہوگئی، جولائی تا دسمبر منرلز اور پیٹرولیم کی برآمدات میں سب سے زیادہ48 فیصد جبکہ کیمیکل، فرٹیلائرز اور فارما کی برآمدات میں 25 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ مالی سال کی پہلی ششماہی میں تمام شعبوں کی برآمدات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق جولائی تا دسمبر 2024 سالانہ بنیاد پر ٹیکسائل اور چمڑے کی برآمدات میں 10 فیصداضافہ ریکارڈ کیاگیا ہے جبکہ اسی مدت میں زراعت و خوراک کے شعبے میں سالانہ بنیاد پر برآمدات میں 6 فیصد اضافہ ہوا۔ذرائع کے مطابق مالی سال کی پہلی ششماہی میں دیگر مینوفیکچرنگ مصنوعات کی برآمدات 11فیصد بڑھیں، جولائی تادسمبرمیں سالانہ بنیادپر دھاتوں اور قیمتی پتھروں کی برآمدات 7 فیصد بڑھیں۔

ذرائع کے مطابق پہلی ششماہی میں منرلز اور پیٹرولیم کی برآمدات میں 48 فیصد ، کیمیکل، فرٹیلائرز اور فارما کی برآمدات میں 25 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ذرائع کے مطابق مالی سال کی پہلی ششماہی میں ٹیکسائل اور چمڑے کی برآمدات 9 ارب 62 کروڑ 46 لاکھ ڈالر رہیں، اسی مدت میں زراعت و خوراک کے شعبے کی برآمدات 4 ارب 13 کروڑ ڈالر رہیں۔

جولائی تا دسمبرمیں دیگرمینوفیکچرنگ مصنوعات کی برآمدات ایک ارب28کروڑ ڈالررہیں، دھاتوں اور قیمتی پتھروں کی برآمدات کا حجم 61 کروڑ 40لاکھ ڈالر رہا۔ذرائع کے مطابق مالی سال کی پہلی ششماہی میں منرلز اور پیٹرولیم کی برآمدات 61 کروڑ 25 لاکھ ڈالرز رہیں جبکہ کیمیکلز، فرٹیلائزرز اور فارماسیکٹر کی برآمدات کا حجم 24 کروڑ 22 لاکھ ڈالر رہا۔

اشتہار
Back to top button