بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

رشید ڈی حبیب گالف: احمد بیگ نے تیسرے دن برتری برقرار رکھی

دفاعی چیمپئن احمد بیگ بدستور ٹاپ فارم میں ہیں کیونکہ وہ بینک الحبیب کے 14ویں رشید ڈی حبیب میموریل نیشنل پروفیشنل گالف ٹورنامنٹ میں تیسرے دن بھی لیڈر بورڈ پر غلبہ برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ ٹورنامنٹ کا تیسرا راؤنڈ ہفتہ کو کراچی گالف کلب میں کھیلا گیا ۔

6 فروری سے 9 فروری 2025 تک کھیلے جانے والے چار روزہ ٹورنامنٹ میں پروفیشنل گولفرز کے لیے 72 ہول کا فارمیٹ ہے۔ تین راؤنڈز کے بعد، احمد بیگ کیٹیگری میں 207 (9 انڈر پار) کے مجموعی اسکور کے ساتھ سرفہرست ہیں، کراچی گالف کلب کے محمد زبیر 208 (8 انڈر پار) کے ساتھ بیگ کا تعاقب کررہے ہیں۔ دیگر دعویداروں میں مطلوب احمد اور محمد منیر شامل ہیں، دونوں 210 (6 انڈر پار) پر برابر ہیں۔

جمعہ کو سینئر اور جونیئر پروفیشنل کیٹیگریز کا آغاز بھی ہوا۔ جونیئرز میں، ریحان بابر (LGG) نے 75 کے اسکور کے ساتھ شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ان کے بعد محمد ساحل (PGC) اور شہباز علی (LGG) ہیں، جنہوں نے 77 کا کارڈ بنایا۔ یہ ابھرتے ہوئے کھلاڑی قومی گالف کے منظرنامے کے روشن مستقبل کو اجاگر کرتے ہیں۔

سینئر کیٹیگری میں کھلاڑیوں نے اپنے تجربے اور مہارت کا مظاہرہ کیا، جس میں محمد طارق (ICGC) 68 کے ساتھ آگے ہیں، جبکہ اورنگزیب خان (KGC) 69 کے اسکور کے ساتھ ان کے پچھے ہیں۔

رشید ڈی حبیب میموریل نیشنل پروفیشنل گالف ٹورنامنٹ نے پاکستان کے بہترین گالفرز کو اپنی طرف متوجہ کیا۔ جیسے جیسے ٹورنامنٹ اپنے فائنل راؤنڈ میں جا رہا ہے، 9 فروری 2025 کو گرینڈ فائنل کے لیے جوش و خروش پیدا ہو گیا ہے، جہاں ملک کے سرفہرست گولفرز ٹائٹل کے لیے مقابلہ کریں گے اور لیڈر فلائٹ صبح 8:40 بجے ریڈ کورس سے شروع ہوگی۔

اشتہار
Back to top button