علاقائی
سینیئر صحافی محمد خالد تبسم نے عمرہ کی سعادت حاصل کرلی
عوامی، سماجی، تعلیمی، ادبی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار
سینیئر صحافی محمد خالد تبسم نے عمرہ کی سعادت حاصل کر لی۔ عوامی، سماجی، تعلیمی، ادبی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار۔
سینیئر صحافی محمد خالد تبسم ان دنوں حجاز مقدس میں خوش قیام ہیں۔
واضح رہے کہ محمد خالد تبسم کا شمار لاہور کے سینیئر صحافیوں میں ہوتا ہے۔ آپ انتہائی ہردلعزیز اور پروقار شخصیت کے مالک ہیں۔ وہ ان دنوں نیو ٹی وی کے ساتھ بطور پروڈیوسر منسلک ہیں۔ قبل ازیں وہ رائل نیوز لاہور کے لیے بطور پروڈیوسر گرانقدر خدمات سرانجام دے چکے ہیں ۔