![](/wp-content/uploads/2023/01/maqboolbuttafzalguru.jpg)
جموں و کشمیر کے مظلوم و محکوم لوگ اپنے شہدا کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے پرعزم ہیں
جموں کشمیر کے مظلوم و محکوم اور مجبور لوگ اپنے شہدا کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے پرعزم ہے اور بھارتی ظلم وجبر اور بربریت سے جموں کشمیر کے لوگ اپنی برحق جدوجہد سے دستبردار نہیں ہوگی۔ ترجمان اعلیٰ اسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیر
کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اور اسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیر کے علیل چیئرمین پیر عبدالصمد انقلابی نے شہید محمد مقبول بٹ اور شہید محمد افضل گورو کو ان کی برسی پر شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ جموں کشمیر کے لوگوں کی برحق جدوجہد اور تسلیم شدہ حق خود ارادیت کے مطالبے کے خاتمے کے لئے بھارت ظلم وجبر اور بربریت کے ساتھ ساتھ عدلیہ کو بھی بطور ہتھیار استعمال کرنے کی پالیسی پر گامزن رہا ہے، شہید محمد مقبول بٹ اور شہید محمد افضل گورو کی شہادتیں اور سینئر حریت رہنما محمد یاسین ملک کی سنائی گئی سزائے موت اسی سلسلے کی کڑیاں ہیں۔
چیئرمین نے کہا ہے کہ جموں کشمیر کے مظلوم و محکوم اور مجبور لوگ اپنے شہدا کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے پرعزم ہے اور بھارتی ظلم وجبر اور بربریت سے جموں کشمیر کے لوگ اپنی برحق جدوجہد سے دستبردار نہیں ہوگی۔
چیئرمین نے کہا ہے کہ شہید محمد مقبول بٹ نے اپنی شہادت سے جموں کشمیر کے لوگوں کو اس وقت خواب غفلت سے جگایا جب اندرا عبداللہ ایکارڑ کے بعد جموں کشمیر میں ایک سکوت سا چھایا ہواتھا اور بھارت تنازعہ جموں کشمیر کے حوالے سے راحت محسوس کرنے لگا تھا، شہید موصوف کا سانحہ شہادت اسلامی تحریک آزادی جموں کشمیر کے حوالے سے ایک نئے عزم اور نئی صف بندی پر منتج ہوا، شہید محمد افضل گورو کو خراج عقیدت نذر کرتے ہوئے۔ چیئرمین نے کہا ہے کہ 2014ء کے انتخابات سے پہلے بھارتی کانگریس سرکار نے شہید موصوف کو تختہ دار پر چڑھا کر انصاف کا سفاکانہ قتل کرکے ایک تیر سے دو شکار کھیلنے کی کوشش کی تھی لیکن شہید محمد افضل گورو کے خون ناحق نے نہ صرف بھارت میں کانگریس کا صفایا کیا بلکہ رواں جدوجہد میں بھی ایک نئی روح پھونک دی، عدالتی قتل کے یہ دو سانحے تاریخ عدلیہ کے سیاہ باب ہیں جو جموں کشمیر کے حریت پسند لوگوں کو بھارتی تسلط سے خلاصی کے لئے عزم و استقامت کا حوصلہ عطا کرتے رہیں گے۔